سیاسیات۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی عنقریب پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آرہے ہیں۔
اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ اولین دورہ پاکستان ہوگا اس دوران وہ اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات پر مذاکرات بھی ہوں گے۔