جولائی 21, 2024

ایران کی دوسری ایئر لائن نے بھی کراچی سے مشہد کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا

سیاسیات- قومی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایران کی دوسری ایئرلائن تابان نے کراچی سے بھی فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی تابان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج کراچی سے مشہد کیلیے روانہ ہوگئی۔ پہلی پرواز کا آغاز اور افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا اور وہ خود بھی مشہد روانہ ہوئے۔

اس کے علاوہ پہلی افتتاحی پرواز سے ایرانی قونصل جنرل حسن نورانی بھی مشہد روانہ ہوئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر ایران کی تابان ائیرکی افتتاحی فلائٹ کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایرانی قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کے حکام موجود تھے۔

پہلی پرواز میں گورنر سندھ کے علاوہ 80 سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔ تابان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تابان ایئر کی کراچی سے مشہد کیلیے پرواز ہر منگل کی رات گیارہ بجے جبکہ مشہد سے کراچی کیلیے فلائٹ ایرانی وقت کے مطابق شام چھ بجے چلے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور غیر ملکی ائیرلائن کے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایران ائیر کے بعد تابان ائیر دوسری ائیرلائن ہے جو پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 3 =