سیاسیات-ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر ستمبر تک رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم عبدالقادر نے بتایا دونوں ممالک اس انداز سے پورا کرنا چاہتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کا اثر نہ پڑے، اس سے قبل مذاکرات کے دوران ایران کا موقف تھا کہ گیس کی تجارت پر امریکی پابندیوں کا اثر نہیں پڑتا۔
انھوں نے 14 نومبر کو بتایا پاکستان گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور ضروریات پوری کرنے کے لئے مہنگی ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔