سیاسیات-ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 9 پاکستانیوں کی میتیں آج پاک-ایران سرحد تفتان سے ملتان میں ائیر لفٹ کی جائیں گی۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں، خدا انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
یاد رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔
نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔