جولائی 27, 2024

ایرانی صدر کی شہادت، ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی حادثے میں شہادت پر سوگ کا اعلان کیا جس دوران قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے، ابھی ایک ماہ قبل ہی ہمیں ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں یوم سوگ ہوگا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر کی وفات پر سوگواران سے تعزیت کی جب کہ صدر مملکت نے مسلم امہ کیلئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، وہ فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت تمام مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے، گزشتہ ماہ ہمیں ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ایرانی صدر کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =