جولائی 27, 2024

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا دورہ پاکستان،بحری افواج کے درمیان تربیتی کورسز اور وفود کے تبادلے پر بات چیت

سیاسیات-اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلی فوجی کمانڈروں نے دونوں ہمسایہ ممالک کی بحری اور فضائی افواج کے درمیان تعاون کے منصوبوں پر غور کیا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی ملاقات کی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ اور ان کے وفد کو خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی بحریہ کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایرانی اور پاکستانی کمانڈروں نے دونوں ہمسایہ ممالک کی بحری افواج کے درمیان تربیتی کورسز اور وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری دورے کے دوسرے دن ریئر ایڈمرل ایرانی نے پاکستان کی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہوا بازی کی صنعت میں فوجی اور تربیتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایرانی ایڈمرل نے علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − four =