اکتوبر 9, 2024

اکوڑہ خٹک سے دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار

سیاسیات- محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔

ضلع نوشہرہ میں مہاجر کیمپ اکوڑہ خٹک میں  کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں حافظ گل بہادر کے دہشتگرد گروپ کے رکن عبدالکبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، گرفتار ملزم کے تحویل سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

محکمے نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کی گرفتاری سے خیبر پختونخوا کو  بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − fifteen =