اکتوبر 6, 2024

اچکزئی نے فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب کیلیے ووٹ مانگ لیا

سیاسیات- سنی اتحاد کونسل کے صدر مملکت کے لیے امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگ لیا، فضل الرحمان نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کا کہہ دیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا اور کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے اور ہم نے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ہے کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے، پھر آپ کو آگاہ کردیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 5 =