اکتوبر 6, 2024

اٹک: معروف صحافی و سوشل ورکر ملک ارشد جعفری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سیاسیات- اٹک شہر میں معروف صحافی و سوشل ورکر ملک ارشد جعفری کو اپنے ڈرائیور و گن مین سمیت قتل کر دیا گیا ۔ آئی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک ارشد جعفری، ڈرائیور اختر نواز اور گن مین نظام خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع خاندانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان نے اس وقت حملہ کیا جب مقتول ملک ارشد جعفری اپنے ڈرائیور اور گن مین کیساتھ گاڑی میں جارہے تھے۔لاشیں ابتدائی تفتیشن کے بعد ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اٹک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

آئی جی پنجاب کا سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم ڈی پی او کوملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی

عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ سینئر افسران لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + six =