ستمبر 14, 2024

اٹک جیل میں عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری

سیاسیات-محکمہ جیل خانہ جات پنجاب  نے اٹک جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہےکہ عمران خان کو سکیورٹی وجوہات پر جیل میں علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے، قانون کےمطابق عمران خان کو  ایئرکولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا دیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو  بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور  دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ جیل اور  بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو  خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق  عمران خان کے وکیل اور  ان کی فیملی کو  جیل قواعد کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج حکم نامے کے ذریعے جیل قواعدکے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جیل قواعد اور جن سہولیات کے چیئرمین پی ٹی آئی حقدار ہیں وہ دی جائیں، اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر  وفاق اور صوبائی حکومت 11 اگست کو جواب دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 18 =