ستمبر 15, 2024

اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

سیاسیات- اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق وکلاء شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء جیل لاک اَپ ہونے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلاء کو بتایا گیا جس پر وکلاء مشتعل ہوئے اور جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =