جولائی 27, 2024

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا

سیاسیات- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ائی نے اپنے انتخابات پارٹی ائین کے مطابق نہیں کروائے، پی ٹی ائی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی، جس کی بنیاد پر تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے رہے ہیں اور اُس کو اب بلے کا نشان نہیں ملے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف موقع ملنے کے باوجود شفاف انٹراپارٹی الیکشنز کرانے میں ناکام رہی، الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 215 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − one =