دسمبر 2, 2024

انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔ حافظ حسین احمد

سیاسیات- جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر  رہنما حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں شروع  ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سائفرکیس میں امریکی مداخلت کی تحقیقات کی جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورے  و ملاقاتیں مشکوک ہیں، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد  حب اور گوادر میں امریکی سفیرکے دورے  نے سوالات کو جنم  دیا ہے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، امریکی سفیر کے دورے مداخلت کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور  پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + five =