دسمبر 12, 2024

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات

سیاسیات- امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں اسیر 3 ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو ملزمان سے ملاقات ایڈیشنل سپرینٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے ایک گھنٹے تک قیدیوں سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − two =