دسمبر 2, 2024

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لئے 10 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

سیاسیات-  امریکہ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے امدادی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رقم سیلاب سے حفاظت، فوڈ سیکیورٹی کیلیے استعمال ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے پاکستان کو خطیر رقم دی گئی ہے جبکہ ایک روز قبل جینیوا میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک میں 9 ارب ڈالرز سے زائد امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ڈونر کانفرنس میں ملنے والی رقم پر کہا کہ پاکستان کو اتنی خطیر رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں ہے اور یہ دنیا کا اتحادی حکومت پر اعتبار کا اظہار بھی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 10 =