سیاسیات- امریکہ نے پاکستان میں انسداد دہشتگردی فورس کی استعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے، 40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کے تحت بلوچستان پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے تربیتی سہولت میں توسیع کی جائیگی۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کی تربیتی سہولت میں توسیع کی گئی ہے، 40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کے تحت بلوچستان پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے تربیتی سہولت میں توسیع کی جائیگی، جبکہ فورس کی موجودہ صلاحیت میں 2 اضافہ سمیت زیر تربیت اضافی 800 افراد کی بیک وقت تربیت و تعلیم کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔
امدادی پیکج کے تحت پولیس اسٹیشنز کی اپگریڈیشن کی جائے گی، دورانِ سیلاب تباہ شدہ 10 تھانوں کی مرمت واپگریڈیشن کیلئے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مذکورہ پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردہ سہولیات میں جدید طرز کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے، جیساکہ ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام میں تعاون شامل ہیں۔
امریکہ کے امدادی پیکج کے ذریعے علاقہ مکینوں کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں، ان سہولیات میں صنفی مسائل حل کرنے کیلئے ایک ڈیسک کا قیام بھی شامل ہوگا، جہاں کمزور اور متاثرہ آبادیوں کو نجی اور مناسب ماحول فراہم کیا جائیگا، تاکہ وہ جرائم سے متعلق باآسانی اطلاع دے سکیں۔
امدادی پیکج سے نئے پولیس اسٹیشنز کی تعمیر میں معاونت خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام اہل پاکستان کیلئے خدمات کو بہتر بنانے کیلئے 10 نئے پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں اضافی 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے آلات کی مد میں مالی اعانت کی جائے گی ریاست ہائے متحدہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کو لاحق خطرات کا ادراک کرتے ہوئے آلات اور ساز و سامان کی مد میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفیر بلوم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت میں امریکی امدادی پروگراموں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا اورامریکی سفیر بلوم نے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام حصوں کی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔