ستمبر 15, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری

سیاسیات- پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن قانون میں ترمیم کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دی اور اس کی سب سے بڑی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیا جبکہ کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کا ضیاع ہے۔

کابینہ نے الیکشن رولز میں ترمیم کے ساتھ ای وی ایم کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کیا جو تین ماہ تک نافذ العمل رہے گا جبکہ نگراں حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ  وہ آرڈیننس میں مزید توسیع بھی کرسکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کنور دلشاد نے کہا کہ بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ای وی ایم کو ایکٹ میں ڈالا تھا، اس پر الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح ہے کہ ای وی ایم قابل عمل منصوبہ نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =