جولائی 27, 2024

الیکشن 2024: پارٹی سربراہان کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

سیاسیات-ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کےلیے انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے ، عام انتخابات میں جہاں متعدد حلقوں پر کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں وہیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ پارٹی کے سربراہان کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کن حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

میاں نواز شریف :

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قاٰئد میاں نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کم تورغر اور این اے 130 لاہور 14  سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے3 حلقوں سے الیکشن لڑرے ہیں جن میں این اے127  لاہور 11، این اے 194 لاڑکانہ 1 اور این اے 196  قمبر شہداد کوٹ 1 شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے2  حلقوں سے امیدوار ہیں جن میں این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان اور این اے 265 پشین بلوچستان کے حلقے شامل ہیں۔

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6  لوئر دیر سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی

چیئرمین پختونخواہ ملی عوامی پارٹی  محمود خان اچکزئی  قومی اسمبلی کی 2 نشستوں  سے امیدوار ہیں جن میں این اے 263 کوئٹہ 2 اور این اے 266 قلعہ عبداللہ کم چمن شامل ہیں۔

جہانگیر خان ترین 

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین بھی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں  سے الیکشن لڑرہے ہیں جن میں وہ این اے 149 ملتان 2 اور این اے 155 لودھراں 2 سے  میدان میں اتریں گے۔

سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی این اے 150 اٹک 2 اور این اے 160 بہاولنگر 1 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین اختر مینگل این اے 256 خضدار، این اے 261  سوراب کم قلات کم مستونگ اور این اے 264کوئٹہ  3 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست خضدار 3 سے سے بھی امیدوار ہیں۔

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد این 56  راولپنڈی 5 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہے ہیں۔

نواب زادہ شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی این اے 253  زیارت کم ہرنائی سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں جب کہ وہ پی بی 10 ڈیگرہ بگٹی سے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

ڈاکٹر عبدالمالک

نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک قومی اسمبلی کے حلقے این اے259کیچ کم گوادر سے الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی26 کیچ 2 سی بھی امیدوار ہیں۔

خالد حسین مگسی

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی این اے 254جھل مگسی سے قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔

ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان چارسدہ 2 سے قومی اسمبلی کی نشست این اے25سے امیدوار ہیں۔

پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک این اے 33 نوشہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم )  پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی قومی اسمبلی کے حلقے کراچی حلقہ این اے 248 سے  امیدوار ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − nineteen =