جولائی 22, 2024

الیکشن 2024: حلقہ این اے 109 جھنگ سے شیعہ سنی عوام شیخ وقاص اکرم اور انکے پینل کو ووٹ دیکر شدت پسندی کو خاک میں ملا دیں ۔ علامہ عارف حسین واحدی

سیاسیات- جھنگ کے حلقہ این اے 109 سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی عوام معتدل امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم اور مرکزی سیاسی سیل کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں لوگ ملکی ترقی، خوشحالی و سالمیت کے لئے جس امیدوار کو اہل اور معتدل سمجھیں اسے اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

خصوصی طور پر جھنگ کے حلقہ 109 پہ مرکزی سیاسی سیل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم شیخ وقاص اکرم صاحب کی بھر پور حمایت کریں گے جھنگ کی باشعور شیعہ سنی عوام کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ انتشار و افتراق اور شدت پسندی کے خاتمے، ملک میں امن و امان، سالمیت و استحکام، اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے لئے شیخ وقاص اکرم اور انکے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں یہ کامیابی جھنگ اور وہاں کے غیور عوام کی بڑی فتح ہو گی۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن جھنگ کے امن و امان میں اور شدت پسندی و فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا ہم سب ملکر جھنگ سمیت ملک بھر میں ان امیدواروں کو کامیاب کریں گے جو وطن عزیز کی سالمیت و استحکام اور اتحاد و وحدت میں کردار ادا کر سکیں لوگوں کو آپس میں جوڑ سکیں نہ کہ لوگوں میں تفریق و انتشار پیدا کریں۔ پاکستان پائندہ باد

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 4 =