ستمبر 29, 2024

الیکشن 2024؛ کراچی کی مختلف نشستوں پر کڑے مقابلوں کا امکان

سیاسیات-ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تگڑے امیدوار انتخابی میدان میں آمنے سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد مختلف نشستوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلوں کا امکان ہے۔

کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کے درمیان میدان سجے گا۔

حلقہ این اے 250 پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے فرحان چشتی انتخابی دنگل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کا مقابلہ جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید اور ایم کیو ایم کے ارشد وہرہ سے ہوگا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 ڈیفنس، کلفٹن سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے عابد بیگ سے ٹکر لیں گے، اس نشست سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم تینوں کوشاں ہیں۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 پر ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی جماعت اسلامی کے محمد بابر خان کا مقابلہ کریں گے جبکہ این اے 247 پر ایم کیو ایم کے مصطفی’ کمال اور جماعت اسلامی کے منعم ظفر کا میچ پڑے گا۔

حلقہ این اے 246 پر ایم کیو ایم کے سید امین الحق اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + nine =