ستمبر 4, 2024

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

سیاسیات- الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، آج الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے جس پر ان کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے اور اب اس وارنٹ پر لازمی عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + seventeen =