اکتوبر 6, 2024

الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں۔ دفتر خارجہ

سیاسیات- ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو بھی دعوت دی گئی تھی، ہم نے غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ مبصرین کا خیر مقدم کیا، پاکستان نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا اور ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستانیوں کو ملک کے سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے اس پر ہم تبصرہ نہیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہم رفح شہر میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،  او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تنبیہہ کی ہے اور  پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرپر عملدر آمد سمیت فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 10 فروری کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاتر  پر چھاپے مارے، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاترپر چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کی خواہشات اوریو این قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

ممتاز  زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گرد عناصر کے سر اٹھانے پر تحفظات ہیں، افغان انتظامیہ سے پاکستان کےخلاف سرگرم دہشتگرد گروہوں پرکارروائی کا کہا ہے، ہمیں افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور جمہوریہ ڈومینک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =