مئی 21, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور

سیاسیات-اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

خبرایجنسی کے  مطابق پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی۔

قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصرکو  انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا۔

قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنا نے پر بھی زور دیا گیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد  پر7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکہ اور  یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی۔

خیال رہےکہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 9 =