سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب سے بات کرسکتے ہیں مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت بنانا ایسا ہی ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نظریے کو اقتدار کیلئے قربان کردیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف الیکشن کیلئے الگ ہوئے ہیں، یہ پی ڈی ایم ٹو ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا کیلئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کو بہت اچھے سے چلایا ہے، پارٹی کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کیا اور دوسرا 9 مئی نہیں ہونے دیا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور وفادار تو ہیں مگر جب وہ عہدہ سنبھالیں گے تب ہی صلاحیت کا پتا چلے گا۔