اکتوبر 8, 2024

اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا۔ عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی

سیاسیات-اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانے کے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو کہا کہ  میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو  وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − twelve =