سیاسیات-افغان حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وصولی روک دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان کے طور خم بارڈر سے افغانیوں کی وصولی کا عمل روک دیا ہے، جس کے بعد افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام کیساتھ ایک دو روز میں معاملات طے کر لئے جائیں گے، جس کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان باشندوں کیخلاف آپریشن سست کر دیا ہے۔