جولائی 27, 2024

افغان حکام اپنے وعدے پورے کریں۔ دفتر خارجہ

سیاسیات-پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات سے متعلق امور سمیت تعاون اور تشویش کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ان (افغان حکام) کی ذمہ داری ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور افغان حکام نے مختلف مواقع پر یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے اب تک قابض افواج کے ہاتھوں 780 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری بھارتی جبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک بھارتی جبر کے خلاف پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی منصفانہ جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک اہم دستاویز ہے جس سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ پہنچا، پاکستان اس کے مکمل نفاذ کے لیے پرعزم ہے اور امید ہے کہ بھارت بھی اس پر کاربند رہے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 10 =