سیاسیات-پاک افغان تجارتی معاہدے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے نگران حکومت کو افغان تجارتی معاہدے پر تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ پنجاب میں افغانیوں کو تجارتی تعلقات پر اراضی خریدنے کے معاملے پر تحفظات اٹھائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر آنیوالے افغانیوں بارے ایجنسیز سے پہلے رپورٹ لی جائے۔ افغانی باشندے سٹریٹ کرائم، ڈرگ ٹریفکنگ، سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان تجارتی تعلقات پر صوبے میں اراضی دینے سے پہلے ایجنسیز سے کلیئرنس لازمی قرار دی جائے، کلیئرنس کے بعد قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر افغان معاہدے پرغور کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں کہ افغان باشندوں کو پاکستان میں جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے یا نہیں، اس کے جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔