اکتوبر 7, 2024

افسوس اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی نافذ نہ کر سکا۔ عمران خان

سیاسیات –چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاعتراف کیا کہ وہ اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکے۔

جرمن  میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور صحتیابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ دھمکیاں دیں، موجود حکومت مجھے ہٹانا چاہتی تھی اور مجھے سازش کے تحت ہٹایا، ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں اپنے خلاف سازش کے بارے میں جانتا ہوں، یہ سب دو ماہ پہلے شروع کیا گیا جب کہ مذہب کی بنیاد میں مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے آئندہ الیکشن میری جماعت جیتے گی، حکومت کےخلاف مارچ آئین کے مطابق ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری حکومت آئینی طریقے سے نہیں ہٹائی گئی، میری حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی جو غیرآئینی تھا، افسوس ہے اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کرسکا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − one =