اکتوبر 9, 2024

اسماعیل ہنیہ سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات

سیاسیات- قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق سراج الحق سے ملاقات میں حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی، اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سراج الحق نے اسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سراج الحق نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کو 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت بھی دی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق 6 روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں، 6 روز میں سراج الحق نے ایران، ترکیہ اور قطر کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + 12 =