سیاسیات-ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے خدشے کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔
اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے بعد شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد ہوگئی ہیں۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اب تاحکم ثانی اسلام آباد میں جلسہ اور کارنر میٹنگز پر بھی پابندی عائد ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔