نومبر 2, 2024

اسرائیل کی طاقت مسلم ممالک کی خاموشی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان

سیاسیات- امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اتوار کو ہونے والے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شارع فیصل پر بڑا غزہ ملین مارچ ہوگا، فلسطین کے مجاہد بڑی جنگ لڑ رہے ہیں اور غزہ کے لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں لیکن سودے بازی کرنے کو تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے عوام سے غزہ ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کیا، فلسطین میں مسلسل بمباری ہو رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہید ہو رہے ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ دنیا بھر میں جو انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں وہ سب خاموش ہیں، بڑی طاقتوں کے مفاد کے معاملے پر اقوام متحدہ خاموش رہتی ہے، اسرائیل کی طاقت مسلم ممالک کی خاموشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے مسلم ممالک میں احتجاج ختم ہوگئے ہیں، پاکستان میں انتخابات کا سلسلہ چل رہا ہے، لوگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں لگے ہوئے ہیں، ہم انتخابات کی مہم سے پہلے فلسطینیوں کے لیے احتجاج کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل بہت بڑی دہشتگرد ریاست ہے، اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پوری دنیا میں با ضمیر انسان فلسطینیوں کیساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − one =