جولائی 20, 2024

اسرائیل کا ہدف فلسطین اور فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے: پاکستان

سیاسیات-اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا تو اس سے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے جنرل اسمبلی سے خطاب  میں غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنا نے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا اسرائیل کا ہدف فلسطین اور فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسا چکا ہے، ہیروشیما اور ناگا ساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایا گیا۔

منیر اکرم  نے مزیدکہا کہ اگر لوگوں کو آزادی اور عزت کا حق نہ دیا جائے، ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، کھلی جیل میں رکھا جائے جہاں انہیں جانوروں کی طرح مار دیا جائے تو وہ یقینی طورپر غصے میں آئیں گے اور ایسا ہی سلوک کریں گے جیسا ان کے ساتھ کیا گیا ہو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 3 =