ستمبر 28, 2024

اسرائیلی اخبار نے دراصل میری تعریف کی۔ عمران خان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار نے دراصل میری تعریف کی میرا فلسطین کے حوالے سے  ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے اور سیز فائر ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے کہ ’دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھاکہ جو بات کسی کو سمجھ نہیں آئی وہ یہ کہ دراصل اسرائیلی اخبار نے میری تعریف کی ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ میں پاکستان کا واحد لیڈر ہوں جس کی دنیا میں کوئی کریڈیبیلیٹی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا تھا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا۔

آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کاازسرنوجائزہ لینےکاموقع ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + six =