دسمبر 7, 2024

اسحق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز ٹھیک نہیں۔ خواجہ آصف

سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز دی اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بننےکی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا، ہمارے کسی اجلاس میں بھی اس پر بات نہیں ہوئی، ہمیں موقع نہیں دینا چاہیے کہ لوگ ہماری طرف انگلیاں اٹھائیں، میں نے جو بات کی وہ کسی کے کہنے پر نہیں کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ نگران حکومت کیلئے قانون سازی اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ نگران دور میں آئی ایم ایف معاہدے میں رخنہ آنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کے لیے ماہر معیشت بھی اتفاق رائے سے تلاش کیا جا سکتا ہے، ایک شخص آئندہ تین چار ہفتے میں ہر حربہ استعمال کرے گا کہ الیکشن پر سوال اٹھایا جا سکے، اسے کوئی موقع نہیں دینا چاہیے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی شک و شبے کے بغیر ہرحال میں انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں، نگران وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف معاہدے کی سمجھ ہونی چاہیے، ہم بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ہر الیکشن پر سوالیہ نشان آیا ہے، بروقت انتخابات میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں، نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + thirteen =