سیاسیات-بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔
عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی جماعت کی دس چھوڑی ہوئی نشستوں میں سے تین ہار گئے، اگر میری جماعت اپنی دس نشستوں میں سے تین ہار جاتی تو مجھے تو بہت تشویش ہوتی۔