ستمبر 29, 2024

ارشد شریف قتل کیس: سلمان اقبال کو پاکستان واپس لاکر شامل تفتیش کرنا چاہیے، ترجمان پاک فوج

سیاسیات- جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہےکہ سلمان اقبال نے شہبازگل کی گرفتاری کے بعد عماد یوسف کو کہا کہ ارشد شریف کو باہر بھیج دیا جائے، سلمان اقبال کو پاکستان واپس لاکر شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

راولپنڈی میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مرحوم ارشد شریف، دیگرصحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے بھی سائفر پر بات کی، اس کے باوجود ہمارے دل میں ارشد شریف سے متعلق کوئی نفرت نہیں ہے، ہم نے کہا بغیر ثبوت من گھڑت الزامات ادارے پر نہ لگائے جائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میڈیا ٹرائل میں اے آر وائی چینل نےجھوٹے اور سازشی بیانیےکے فروغ میں کردار ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 10 اگست کوپشاور ائیرپورٹ سے ارشد شریف دبئی کے لیے روانہ ہوئے، کے پی حکومت نے انہیں ائیرپورٹ تک مکمل پروٹوکول فراہم کیا، 5 اگست کو ارشد شریف سے متعلق کے پی حکومت کی طرف سے تھریٹ الرٹ جاری ہوا، اس تھریٹ الرٹ سے سکیورٹی اداروں سےکوئی معلومات شیئرنہیں کی گئیں، اس سےظاہر ہوتاہے تھریٹ الرٹ مخصوص سوچ کے تحت جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ سے لگتا ہے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ سلمان اقبال نے شہبازگل کی گرفتاری کے بعد عماد یوسف کو کہا کہ ارشد شریف کو باہر بھیج دیا جائے، سلمان اقبال کو پاکستان واپس لاکر شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو انکوائری کمیشن کا انتظار کرنا چاہیے، اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =