سیاسیات- آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بالخصوص ایک اعلٰی فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے، پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے، پاک فوج کو انتہائی پیشہ ورانہ ہونے پر خود پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومتِ پاکستان سےدرخواست کی ہےکہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، حکومت بغیرکسی ثبوت ادارے کی ہتک کے ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کرے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یہ ادارہ افسروں اور سپاہیوں کی بھرپور حفاظت کرے گا، مفاد پرستوں کے الزامات سے ادارے کی عزت کو داغدار کیا جائیگا تو ادارہ افسروں، سپاہیوں کی حفاظت کرےگا۔