جولائی 23, 2024

آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کراچی کانفرنس سے خطاب

سیاسیات- فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے  پولیٹیکل آفس کے  سربراہ  اسماعیل ھنیہ نے کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام  طوفان اقصٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے۔

طوفان اقصٰی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا موقف پیش کر رہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ  ارض مقدس فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچے، علماء سب جنگ کے میدان میں ہیں،  امت گواہ ہےکہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  دنیا میں طاقت کا توازن ہونا چاہیے، روس اور  چین فلسطین کےمجاہدین کی حمایت کر رہے ہیں، عالمی قوتیں عملی طور  پر میدان میں آئیں، اسلامی دنیا  بے حسی قبول کرنےکو تیار  نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں نے جبر کی بنیاد پر اپنے فیصلے ہم پر مسلط کیے، ہم جمہوریت پسند ہیں،  ہم کسی قیمت پر شکست تسلیم نہیں کرتے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + three =