اکتوبر 5, 2024

آپکی شرائط ماننے کو تیار ہیں، وزیر اعظم کا آئی ایم ایف کو پیغام

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو واضح پیغام دے دیا ہے  آپ کی شرائط ماننے کو تیار ہیں  اور نویں جائزے کیلئے پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کوکہاہےہم نویں جائزہ کیلئے پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں اور  آئی ایم ایف نے واضح پیغام دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور مل کرپاکستان کومشکلات سےنکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کوواضح پیغام دیاہےکہ ہم آپ کی شرائط ماننے کو تیار ہیں، پاکستان کوبچانےکی جوذمےداری قبول کی اس کو آخری حدتک نبھائیں گے، قرضوں پرعیاشیاں کرنے کی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تیل کی امپورٹ پربچت کیلئے اعلانات سےزیادہ اقدامات کی ضرورت ہے، ایک صوبے کی حکومت نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بندکرنے کیخلاف حکم امتناع لیا، پاکستان کوبچاناہےتو ہمیں سیاست کو قربان کرنا ہوگا، ایک اورصوبائی حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے تاخیری حربےاستعمال کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بچانے کیلئے سیاسی کمائی قربان کردوں گا، ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاسی کمائی قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، پاکستان کےجوحالات ہیں سب کواس کی ذمےداری قبول کرناہوگی، اس حمام میں سب ننگے ہیں، ہماری اور مارشل لائی حکومتیں سب شامل ہیں، 75 سال میں ہم نے جو کچھ کیا اس کے نقصانات سامنے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + fifteen =