اکتوبر 21, 2024

آپریشن عاشورا، پی آئی اے کا نجف اشرف کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

سیاسیات- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عاشورا کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے نجف اور عراق کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن عاشورا کے نام سے شروع ہونے والا فضائی آپریشن 5 جولائی کو شروع ہوا، جس میں 7 اور 11 جولائی کو اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران پی آئی اے کی خصوصی پروازیں نا صرف زائرین کو نجف اشرف لے جائیں گی بلکہ ان کی محفوظ واپسی کو بھی یقینی بنائیں گی، واپسی کا فلائیٹ آپریشن 20 جولائی سے شروع ہوگا، آپریشن عاشورا کو زائرین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =