ستمبر 4, 2024

آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں مریم نواز کے خلاف درخواست چار سال بعد سماعت کے لئے مقرر

سیاسیات- آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، نیب نے یہ درخواست چار سال قبل دائر کی تھی۔

شریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے جسے سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ  بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی، نیب نے 4 دسمبر 2019ء کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ میں تقریباً چار سال بعد اپیل پر پہلی سماعت ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =