ستمبر 1, 2024

آصف مرچنٹ کے بارے مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

سیاسیات- امریکہ میں سیاستدان یا حکومتی افسروں کو قتل کرانے کی مبینہ سازش کرنے کے شبہے میں امریکی محکمہ انصاف نے پاکستانی شہری پر باقاعدہ الزام عائد کردیا ہے۔

عدالت میں پیش دستاویز کے مطابق اس سال اپریل سے جولائی تک آصف مرچنٹ اور دیگر نے امریکہ میں سفر کیا تاکہ امریکہ میں سیاستدان یا حکومتی افسروں کا قتل کرایا جاسکے۔ جن افراد کو دیگر کہا گیا ہے انکے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ایران میں وقت گزارنے کے بعد مرچنٹ پاکستان سے امریکہ آیا تھا تاکہ سازش پرعمل کیلئے لوگ بھرتی کرسکے۔

امریکہ میں اس نے ایک شخص ،جسے محض سی ایس کا نام دیا گیا ہے، سے رابطہ کیا تاہم اس شخص نے قانون نافذ کرنیوالوں کو آگاہ کردیا اور مخبر بن گیا۔

مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص سے کہا کہ وہ کرائے کے قاتلوں کا بندوبست کرائے جس پر سی ایس نامی شخص نے دو افراد کی خدمات پیش کیں جو دراصل قانون نافذ کرنیوالے دو افسرتھے اور بھیس بدل کر مرچنٹ سے ملتے رہے، مرچنٹ نے کام کیلئے دونوں کو پیشگی رقم کے طورپر5 ہزار ڈالر بھی دیے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف مرچنٹ پاکستانی شہری ہے جو1978میں کراچی میں پیدا ہوا۔ وہ پاکستان میں رہتا ہے۔ اسکی ایک بیوی اور بچے پاکستان میں اور ایک بیوی اور بچے ایران میں بھی ہیں۔ امریکہ آنے سے پہلے وہ ایران ، شام اور عراق کا بھی کئی بار سفر کرچکا ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہےکہ 10  اپریل کو مرچنٹ پاکستان سے استنبول گیا اور تیرہ اپریل کے قریب ہیوسٹن پہنچا تاکہ اپنی سازش پر عمل کر سکے۔

کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کے نام پر مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص سے رابطہ کیا اور پھر بائیس اپریل کو ٹیکساس سے نیویارک چلا گیا تاکہ سی ایس سے براہ راست ملاقات ہو۔مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص کو بتایا کہ وہ اور اسکا انکل رنگے ہوئے سوتی کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں اور ایک کارپوریشن بنائی جائے تاکہ مل کر امریکہ میں یہ کام کیا جاسکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × three =