جولائی 21, 2024

آصف زرداری کے بعد بلاول بھی دبئی پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

سیاسیات-سابق صدر آصف زرداری کے بعد وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچے، وہ اسلام آباد سے دبئی پہنچے ہیں۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری بھی خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر دبئی میں چند روز قیام کرینگے اور دبئی میں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے۔

نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔

نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =