اکتوبر 6, 2024

آصف زرداری ایوان صدر کے نئے مکین، مریم پہلی خاتون وزیر اعلی ہونگی

سیاسیات- با وثوق ذرائع کے مطابق دوسری بار عہدہ آصف زرداری صدارت سنبھالیں گے جبکہ مریم نواز ملکی تاریخ میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بھی پی پی کے دائرہ ہدف میں ہے اور سرفراز بگٹی نے صوبے کی صورتحال پر سی ای سی میں بریفنگ دی۔

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر کے نئے مکیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے جس کے بعد اگر صورتحال میں کوئی غیرمتوقع تبدیلی نہیں آتی تو آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منظرعام پر آنے والے فیصلوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر نامزد کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 4 =