سیاسیات- رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بڑی جمہوریت پسند جماعت ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور اختلاف رائے کا مقصد ہرگز اختلافات نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلانے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو طے شدہ شیڈول کے مطابق دبئی گئے ہیں ، وہ یوم تاسیس کے جلسے سے قبل وطن واپس پہچ جائیں گے۔
سابق صوبائی وزیر کے مطابق بلاول بھٹو 30 نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔