اکتوبر 9, 2024

آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن قرار دے دیا

سیاسیات- پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و صدر پاکستان آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے پہلےخطاب میں وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں پہلا خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا،  کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کوسہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کےلیےکام کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × four =