اکتوبر 7, 2024

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، اپوزیشن اتحاد کو برتری حاصل

سیاسیات- آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکمران تحریک انصاف کو شکست ہوئی ہے اور اپوزیشن اتحادکی جماعتوں نے برتری حاصل کرلی ہے۔

آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلےکے نتائج آنےکا سلسلہ کل بھی جاری رہا۔

866 میں سے 813 نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو 287 جب کہ پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کو 274 نشستیں ملیں۔

234 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے ، ضلع کونسل حویلی کی 12 میں سے صرف ایک نشست پی ٹی آئی کو ملی،7 نشستوں پر ن لیگ اور 4 پر پیپلز پارٹی کام یاب ہوئی۔

حویلی کے وارڈز میں پیپلز پارٹی سب سے آگے رہی، ضلع کونسل پونچھ میں بھی اپوزیشن جماعتیں کام یاب ہوئیں، پی ٹی آئی 29 میں سے صرف 6 نشستیں جیت سکی۔

ضلع کونسل باغ میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس کو برتری ہے، میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹی باغ میں بھی پی ٹی آئی کام یاب ہوئی، ضلع سدھنوتی میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔

اس سے پہلے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 17 =