اکتوبر 21, 2024

آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفارت خانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

قبل ازیں آرمی چیف عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 2 =