ستمبر 14, 2024

آرمی چیف کی امام کعبہ سے ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس سے قبل امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ،خطبے میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں۔

واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − 1 =